Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :میجرجنرل محمد سعید نے ڈی جی رینجرز سندھ کا چارج سنبھال لیا، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پر وقار تقریب کے دوران سندھ رینجرز کی کمان میجر جنرل محمد سعید کو سونپی۔
میجرجنرل محمد سعید نے پاکستان سندھ رینجرزکے تیرہویں ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق چارج منتقل کیے جانے سے متعلق رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ڈی جی رینجرز سندھ کا چارج میجر جنرل محمد سعید کے حوالے کیا۔
اس موقعے پر ملک کی تر قی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی جبکہ تقریب میں کراچی پولیس چیف اورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر شخصیات نے بھی شر کت کی۔