Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی : سابق صدر آصف زرداری کی وطن واپسی کے اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل اور کارکنوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا ٹاسک کارکنان کے حوالے کردیا گیا۔ سینیئر وزیر نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ حتمی اسقبالیے کیلئے شیڈول ایک دو روز میں جاری کردیاجائے گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے استقبالیہ پروگرام کیلئے مشاورتی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں وذمہ داران کا ہجوم پیپلز سیکریٹریٹ آمڈ آیا ۔ استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ نثارکھوڑو کا کہناتھا کہ آصف زرداری کا تاریخی استقبال کریں گے اور سیاسی ماحول گرم کر دینگے ۔
سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر سابق صدر کا استقبال اور جلسے سے خطاب ایک ہی مقام پر رکھنے جبکہ ورکنگ ڈے کی وجہ سے ریلی نہ نکالنے کی تجویزہے۔
آصف زرداری استقبالیہ کمیٹی نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ تئیس دسمبر کو سابق صدر کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچیں جبکہ استقبال کو تاریخی بنانے کیلئے رابطہ عوام مہم اور تشہیری مہم بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔