Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونےوالے طیارے کے پائلٹ نے دو بارمیڈے کال دی تھی۔
آج نیوز کے مطابق، پہلے کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو اسلام آباد ایئرپورٹ تک کا فاصلہ بتایا پھر کنٹرول ٹاور کے کہنےپرپائلٹ نے طیارے کی پوزیشن بتائی اور بتایا کہ طیارہ اس وقت سات ہزار فٹ کی بلندی پرہے۔
مےڈے کال میں کنٹرول ٹاور کی جانب سے بار بارپی کے سکس سکس ون پکارا جاتا رہا اورکچھ دیر بعد پائلٹ کی ایمرجنسی کال مےڈے مےڈے سنائی دیتی رہی۔
پائلٹ نے بتایا کہ ایک انجن ختم ہوچکا ہے اورسینتالیس افراد آن بورڈ ہیں۔
کنٹرول ٹاور کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ رن وے تھری زیرو لینڈنگ کیلئے ریڈی ہے،پی کےسکس سکس ون نیکیٹوریڈار کنٹریٹ ٹرانسپونڈر آن کرے۔
پھر کنٹرول ٹاور کی جانب سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا پی کے سکس سکس ون لینڈنگ کیلئے ویزیبلیٹی کلیئر ہے لیکن اس کے بعد طیارے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔