مصر : چار مہینوں سے پھنسے 17 پاکستانیوں کی اپیل

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2016 10:41am

چارماہ سے مصرمیں پھنسے سترہ پاکستانیوں نے وطن واپسی کیلئے تعاون کی اپیل کردی۔

مصر کی بندرگاہ پر پھنسے نادہندہ کویتی شپنگ کمپنی کے بحری جہازپرسوار پاکستانی عملے نے وطن واپسی کیلئے ویڈیواپیل جاری کی ہے۔

ویڈیومیں حکومت اورفلاحی اداروں سے درخواست کی گئی کہ ان کی وطن واپسی کیلئے فوری کوششیں کی جائیں اورکویتی کمپنی سے چارماہ کی تنخواہ اوردیگرواجبات بھی دلائے جائیں۔

واضع رہے کہ کویتی بحری کمپنی کی ملکیت یہ بحری جہازچارماہ سے مصر کی بندرگاہ پرلنگراندازہے اورمصری حکام نے ادائیگی نہ کئے جانے پرعملےکے پاسپورٹ ضبط کررکھے ہیں۔

Read Comments