انصاف کے تقاضے کے تحت مقدمہ جلد سنا جائے،ایان علی

شائع 20 دسمبر 2016 05:25am

راولپنڈی:پاکستان کی متنازعہ ماڈل ایان علی نے بیرون ملک روانگی کے سلسلے میں مقدمے کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت 22 دسمبر کو کی جائے،کیونکہ ایک  معاہدے کے تحت انہیں فوٹو سیشن کیلئے دبئی جانا ضروری ہے۔

اگر معاہدے پر عمل نہ کیا تو ایک کروڑ روپے  ہرجانہ دینا ہو گا اور مقدمہ کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

 درخواست میں میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کےآرٹیکل9 کے تحت کسی کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی، انصاف کے تقاضے کے تحت مقدمہ جلد سنا جائے۔

Read Comments