چوہدری نثار کا ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2016 10:39am

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان  نے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظرعام پرلانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگوکرتے وزیرداخلہ نے کہاکہ امریکی آئے ، ایک شخص کوقتل کیا اورلاش اٹھا کرلے گئے ،آزادی اورخود مختاری پراس سے بڑی کوئی آنچ نہیں آئی ۔ کمیشن پیپلزپارٹی کے دورمیں بنایا انہیں یاد نہیں رہی ، رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   بلاول کی والدہ کا نام پاناما پیپرزمیں ہے اوروہ دوسروں کی بات کرتے ہیں ابھی توانہیں مذکراورمونث کا فرق نہیں پتا ۔

چوہدری نثارنے کرپشن کیخلاف پیپلزپارٹی کی مہم کوبی جی پی سے جوڑدیا اورکہاکہ یہ مہم ایسی ہی ہے جیسے بھارتی شدت پسند مسلمانوں کیلئے نام نہاد مہم چلائیں ۔

چوہدری نثارنے آئی جی سندھ کوہٹانے پربھی برس پڑے کہا انتہائی ایماندارافسر کا کیا حال کیا ہے۔

جاوید خانانی کی موت پر چوہدری نثارنےکہاکہ جاوید خانانی نے خود کشی کی یا یہ قتل ہے کیس میں جلد پیش رفت ہوگی۔

Read Comments