Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
.کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نیا سیاسی خوف بن کر سامنے آئے ہیں
چانڈیو نے منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پیپلزپارٹی اور بالخصوص بلاول پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا چوہدری نثار گھسے پٹے الزامات کے بجائے حقیقت کا سامنے کریں۔
' جس نوجوان نے ساری عمر ملک سے باہر پڑھا اس کے تلفظ پر تنقید وزیرداخلہ کو زیب نہیں دیتا'۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار کو یہی غصہ ہے کہ آج ان کے سامنے حقیقی اپوزیشن کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا ' ہم نے کبھی چوہدری نثار کے خاندان پر بات نہیں کی'۔
انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ پر ایسی کیا مصبتد آن پڑی تھی کہ آج اس حلیے میں پریس کانفرنس کی حالانکہ وہ تو بڑی تیاری سے پریس کانفرنس کرتے ہیں۔