ریگولیٹری اتھارٹیز کی خومختاری برقرار رہے گی، ماہرین

شائع 20 دسمبر 2016 10:31am

وزیراعظم  نواز شریف کی جانب سے  اوگرا، نیپرا، پی ٹی اے ، فریکونسی ایلوکیشن بورڈ اور پیپرا کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کیے جانے  پرمختلف سیاسی جماعتوں کا سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔

سیاسی مخالفین  حکومتی اقدام کو غیرآئینی قراردے رہے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ ریگولیٹری اتھارٹیزکی خودمختاری برقرار رہے گی۔

ماہرین کے مطابق، وزارتوں کا کام ان باڈیز کےصرف  انتطامی اموردیکھنا ہوگا جیسے کہ بجٹ، اپریزل، بھرتیوں اورچیئرمین سمیت دیگرارکان کی تقرری  وغیرہ ۔

ماہرین کا کہنا  ہے کہ  اس وقت بھی مسابقتی کمیشن اورایس ای سی پی کے انتظامی امور میں وزارت خزانہ کے ماتحت ہی آتے ہیں۔

Read Comments