حب ڈیم کا پشتہ ٹوٹ گیا، پانی کی فراہمی متاثر

شائع 20 دسمبر 2016 01:57pm

کوئٹہ : حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینال کا پشتہ ٹوٹ گیا، شہر کو دو کروڑ کیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، مرمتی کام مکمل ہونے تک ضلع غربی کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق متاثر پشتہ کمزور تھا جو پانی کے بہاو کے باعث ٹوٹ گیا تاہم عملہ بھاری مشینری کے ہمراہ مرمت کیلئے پہنچ گیا ہے، ترجمان کے مطابق مرمتی کام چھتیس گھنٹے میں مکمل ہوپائے گا تاہم متبادل کینال سے پانی کی فراہم شروع کردی گئی ہے۔

Read Comments