بھارت کو سی پیک سے استفادے کی مشروط پیشکش

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2016 04:57am

کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بھارت دشمنی چھوڑ دے تو وہ بھی سی پیک سے فائدہ اٹھاسکتاہے، جھوٹ بول کر بیرون ملک بیٹھے لوگ عوام کو نہیں بھیکا سکتے، پاکستان ہمیشہ قائم دائم رہے گا۔

ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ مین آپریشن ایکسیلینسی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بلوچستان کو توڑنے والے سمجھ لیں کے ان کے عزائم ناکام ہوں گے،بیرونی ملک بیٹھے لوگ عوام کو بھیکانے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ دشمن پاکستان میں امن و ترقی نہیں چاہتے مگر ان کو یہ بتادوں کہ پاکستان ہمیشہ قائم دائم رہے گا۔

کمانڈر سدرن کمانڈ نے بلوچستان میں امن کی صورتحال بہتر بنانے پر ایف سی سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی، تقریب میں اننچاس اہلکاروں کو ایورڈ سے نوازہ گیا۔

Read Comments