امجد صابری کا قتل، تفتیش میں اہم پیشرفت

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2016 04:57am

کراچی : امجد صابری کے قتل میں ملوث ملزمان عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے برآمد اسلحہ گولیوں کے خول سے میچ کرگیا۔

امجد صابری قتل کیس میں اسلحے کے استعمال سے متعلق فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کی جانب سے چالان انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔

 رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ امجد صابری کے قتل میں عاصم کیپری اور اسحاق بوبی سے برآمد اسلحہ استعمال ہوا۔رپورٹ کے مطابق فرانزک ٹیسٹ میں گولیوں کے خول اسلحے سے میچ کرگئے۔

واضح رہے کہ امجد صابری کو بائیس جون دو ہزار سولہ کو ایک ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے گاڑی میں جاتے ہوئے فائرنگ سے قتل کیا گیا تھا۔ بعدازاں تحقیقاتی اداروں نے واقعے میں عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کو گرفتار کیا تھا۔

Read Comments