Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک مرتبہ پھر گو نواز گو کا نعرہ لگادیا۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ہمارے چار مطالبات پر توجہ دیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ آئی جی سندھ نے خود چھٹی مانگی تھی۔سندھ حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ جس افسر کو ہٹانا چاہے، ہٹا دے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے گو نواز گو کا نعرہ بھی لگا۔
پہلے چوہدری نثار نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں ایک ایماندار افسر کو ہٹایا گیا ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی وجہ سے سندھ میں امن آیا ہے۔
گزشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو پندرہ روزہ جبری رخصت پر بھیجا گیا ہے، ان کو گنے کی خریدار سے متعلق تنازعے پر ہٹایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سابق صدر زرداری کے بعض دوست اندرون سندھ کسانوں کو زبردستی گنے کی خریداری پر مجبور کررہے ہیں، جس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مداخلت کرتے ہوئے اندرون سندھ افسران کو سرزنش کی تھی۔