پی ایس پی کا آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

شائع 20 دسمبر 2016 03:47pm

حیدرآباد : پاک سرزمین پارٹی  کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پوسٹرز لگوانے نہیں آئے، لوگوں کے دلوں کو جیتنے آئے ہیں، دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں ہماری جماعت بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔

 حیدرآباد کے کینٹ بازار میں دکانداروں سےملاقات کےدوران میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن تک حیدرآباد کو کچرے کا ڈھیر بنتا نہیں دیکھ سکتے، دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں پی ایس پی بھرپور حصہ لے گی۔

انیس قائم خانی کا مزید کہنا تھا کہ  گلی گلی جاکر لوگوں کو تئیس دسمبر کے جلسے کی دعوت دے رہے ہیں، جلسہ حیدرآباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا۔

Read Comments