حماد صدیقی کی گرفتاری کی تیاری مکمل

شائع 20 دسمبر 2016 06:04pm

کراچی : ایف آئی اے نے حماد صدیقی کی گرفتاری کیلئے تیاری مکمل کرلی۔ آج نیو زکے مطابق  حماد صدیقی کی گرفتاری کیلئے پاسپورٹ بلاک کردیا گیا اور ان کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عبدالرحمان بھولا بنکاک سے جنوبی افریقہ فرار ہونا چاھتا تھا اور اسکے جنوبی افریقہ جانے کیلئے جعلی دستاویزات تیار کرلی گئی تھیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے نے بروقت اطلاع دے کر گرفتاری کو یقینی بنایا۔

Read Comments