Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف اورعوامی نیشنل پارٹی نے ریگولیٹری اتھارٹیزکو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئےے کہا کہ فیصلے سے کرپشن میں اضافہ اور وفاق کمزورہوگا۔
' مشترکہ مفادکونسل کی منظوری کے بغیراتھارٹی کو وزارتوں کے ماتحت کیسے کیا گیا؟'
تحریک انصاف نے فیصلہ کو جمہوری نظام کوبادشاہت میں بدلنے کی ایک کوشش قراردیا ۔
پی ٹی آئی کے مطابق، وزیر اعظم نواز شریف نے شفافیت واحتساب کے نظام پرکاری ضرب لگانے کی کوشش کی ، نوازشریف حکومت ، بیوروکریسی اورریاستی اداروں کو قواعد سے آزاد کرنا چاہتے ہیں ۔
عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت دباؤ میں غلط فیصلے کررہی ہے اور وہ ہرفورم پرحکومتی غیرقانونی اقدام پرآوازاٹھائے گی۔