بجلی3.60 روپے سستی کرنے کی درخواست

شائع 21 دسمبر 2016 06:40am

 اسلام آباد: سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی تین روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دے دی۔

 نیپرا سے یہ درخواست نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد کی گئی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق منظوری کے بعد کراچی کے علاوہ دیگرصارفین کواٹھارہ ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

 نومبرمیں چھ ارب تراسی کروڑ یونٹ بجلی صارفین کوفروخت کی گئی، جب کہ اسی ماہ میں بجلی کی پیداوارپرمجموعی فیول لاگت پچیس ارب تینتیس کروڑ روپے رہی۔

 نیپرا کے مطابق نومبر کیلئے ریفرنس فیول لاگت سات روپے تیس پیسے فی یونٹ مقررتھی اوراصل لاگت تین روپے سترپیسے فی یونٹ رہی۔

 نیپراسی پی پی اے کی درخواست پرستائیس دسمبرکوسماعت کے بعد منظوری دے گی۔

Read Comments