Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے ایک بھارتی شہری کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش رکھنے پر ساڑھے تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ اجمل خان نے بدھ کو کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ریحان الرحمٰن کو مشکوک حرکات پر کینٹ کے علاقہ آرئے بازار سٹاپ سے 9 ستمبر کو گرفتار کیا گیا۔
وکیل کے مطابق، پولیس تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس کا تعلق بھارت سے ہےاور اس کے ویزے کی معیا د ختم ہو چکی ہے۔
ملزم پر جاسوسی کرنے کے حوالے سے بھی تفتیش کی گئی مگر کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا۔
عدالت نے بیانات اور سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد ریحان الرحمٰن کو تین ماہ 15روز قیدکی سزا سناتے ہوئے سزا پوری ہونے پر فوری طور پر ملک بدر کرنے کا بھی حکم بھی دے دیا۔