گرفتار بھارتی جاسوس پر ڈوزیئرتیاری کےحتمی مراحل میں

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2016 08:56am

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایاہےکہ افغانستان میں تشدد  کے خاتمے کےلئے پاکستان افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دے چکا ہے۔

بدھ کو خارجہ امورکےلئے سینیٹ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بریفنگ دیں۔

اعزاز چوہدری کا کہناتھاکہ افغان طالبان اورحقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دے چکے ہیں کہ انہیں پاکستان میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔

 وہ زیادہ تر افغانستان میں ہیں جس کااب کابل کو ادراک ہو رہا ہے'۔'

انہوں نے بتایاکہ کشمیرایشو پر  اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادیں کافی ہیں، کسی نئی قرارداد کی ضرورت نہیں۔

 مقبوضہ کشمیرمیں یواین کمیشن کے آنے میں بھارت رکاوٹ بنا ہوا ہے'۔'

رکنی کمیٹی فرحت اللہ بابر نے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن کا معاملہ اٹھایا تو سرتاج عزیز نے بتایاکہ 'ہمارا کیس ہرگز کمزور نہیں ، جلد مزید اطلاعات آئیں گی ، اس پر عالمی برادری کےلئے ڈوزئیر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے'۔

 ایران سے متعلق انہوں نے بتایاکہ اس سے تعلقات واضح بہتری کی جانب جارہے ہیں اورگیس لائن پر بات چیت جاری ہے۔

رکن کمیٹی طاہرمشہدی نے خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا 'ایرانی صدر کے ساتھ جو سلوک ہم نے کیا وہ سب نے دیکھا۔ بھارت اور افغانستان سے تعلقات اچھے نہیں اور عرب ممالک کا جھکاؤ بھارت کی طرف ہے'۔

Read Comments