کراچی : پراسرار بیماری کی تاحال تشخیص نہ ہوسکی

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2016 05:44am

کراچی : کراچی کے علاقے ملیرمیں پھیلنے والی بیماری کے وائرس کی تشخیص تاحال نہ ہوسکی ، روزانہ سات سے آٹھ سو متاثرہ افراد اسپتال آرہے ہیں، مریض تیز بخار اور گھٹنوں میں تکلیف کی شکایت کررہے ہیں۔

ملیرکے علاقے میں پھیلنے والی  پراسراربیماری کے نام کا تاحال پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے ۔ گزشتہ دنوں ملیر میں پراسرار وبا پھوٹی جس سے متاثرہ اب تک سیکڑوں مریض اسپتال لائے جاچکے ہیں ۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد میں روزانہ کی بنیاد پر سات سو سے آٹھ سو مریض اسپتال آنے لگے،اسپتال میں لائے گئے مریضوں کے  ڈینگی اورملیریا کے ٹیسٹ نہیں کئے جارہے ،سندھ گورنمنٹ اسپتال کی لیب دوپہر دوبجے بند کردی جاتی ہے ۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے جس سے ایمرجنسی میں مریض اہلخانہ کے ساتھ مختلف شعبہ جات کے چکر لگاتے رہتے ہیں جس سے ان کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

حکومت کی جانب سے فوری طورپربیماری کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پرموثراقدامات نہ کئے گئے قیمتی جانوں کا ضیاع کا باعث بن سکتا ہے۔

Read Comments