Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم نواز شریف نے بوسنیا سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے بوسنیا کے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو نئی سطح پر لے جائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اس موقعے پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کا وفد جلد بوسنیا کا دورہ کرے گا۔
نواز شریف تین روزہ دورے پر بوسنیا ہرزےگونیا پہنچے ہوئے وہاں پر وہ ملکی قیادت کے علاوہ دیگر تجارتی اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کرینگے۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ اہلیہ کلثوم نواز بھی ہیں۔