Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
فیصل آباد :فیصل آباد میں سول اسپتال کے سامنے بلدیاتی انتخابات کے لیے بنائے جانے والے پولنگ اسٹیشن کے باعث اسپتال کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ،جس کی وجہ سےراستہ نہ ملنےکے باعث ایک شیرخوارمریض راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
لواحقین کا کہنا ہےکہ مرکزی دروازے سے گاڑیوں کو داخل نہیں ہونے دیا گیا، متبادل راستہ اختیار کرنے میں بہت دیر لگی اور ان کا لخت جگر دم توڑ گیا۔
اسپتا ل میں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں متبادل راستوں سے آنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،جبکہ مرکزی دروازے سے گاڑیوں پر پابندی ہے،لہٰذا وہ لوگ شدید مشکل کا شکار ہیں۔