Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نعیم الحق نے بلوچستان خزانہ اسکینڈل میں پلی بارگین کو'امانت و دیانت کے منہ پر طمانچہ' قرار دیا ہے۔
سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی پلی بارگین کی درخواست قبول کئے جانے پر پی ٹی آئی نیب پر پھٹ پڑی۔
نعیم الحق نے ایک بیان میں کہا کہ میگا کرپشن اسکینڈل شفافیت اور امانت و دیانت کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'نیب عملی طور پرپاکستان میں کرپشن کی سرپرستی کرتا ہے'۔
'یہ ادارہ بڑے بڑے نیب بڑے چوروں کو پاکیزگی کے پروانے جاری کرتا ہے، اور اس کی توجہ اپنا حصہ وصول کرنے پر ہوتی ہے'۔
نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے جواب طلبی کا مرحلہ آیا تو نیب' بھیگی بلی بن کر فرار ہوگیا'۔
'نیب کے شرمناک کردارکے بعد اسے فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔'