'کشمیر:' 5 مہینوں میں 160 نوجوان ہلاک، دس ہزار لاپتہ

شائع 22 دسمبر 2016 11:05am

اسلام آباد: پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں اب تک 160 کشمیری نوجوانوں کو قتل کردیا گیا۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے نیوزبریفنگ میں بتایا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز انسانی حقوق پامال کررہی ہیں۔

انہوں نے  بتایا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں 10 ہزار کشمیری نوجوان کو لاپتا کر دیا گیا، دنیا اس کا نوٹس لے۔

ترجمان نے کہا دہلی کی بی جے پی سرکار اور مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی حکومت غیر کشمیری ہندوؤں کو مقبوضہ جموں میں لاکر ان کی آبادکاری کررہی ہے۔

'پاکستان یہ معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھائے گا'۔

نفیس ذکریا کا کہنا تھا علاقائی سلامتی اورافغان امن کے لیے پاکستان، روس، چین کا سہ فریقی اجلاس ستائیس دسمبر سے روس میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ سہ فریقی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ترجمان نے امریکی ادارے پینٹگان کی حالیہ رپورٹ کو بھی مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان پاکستان سے افغانستان پرحملے کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں سوشل میڈیا پر کچھ پاکستانیوں نے بلا تحقیق ردعمل ظاہرکرکے وطن کو بدنام کرنے کی کوشش کی، یہ عمل کسی بھی معاشرے کیلئے بدقسمتی ہے۔

Read Comments