Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی سے تعلق رکھنے والے تین مریضوں کے خون کے نمونوں میں چکن گونیا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ جس میں گیارہ سالہ عمر ، پینالیس سالہ اخلاق احمد اور نو سالہ زوہیب ہے جس میں چکن گونیا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وائرس کی تصدیق کے لئے بہہتر نمونے بھی شامل ہیں جس میں ڈاو یونیورسٹی اور جناح اسپتال کی ٹیمیں خون کے نمونے لے کر گئیں تھیں ۔
ڈائریکٹر ہیلتھ عبدالوحید پنہور نے ملیر میں پراسرار بیماری چکن گونیا ثابت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھیجے گئے پانچ خون کے نمونوں میں سے تین میں وائرس پایا گیا، ڈائڑیکٹر ہیلتھ کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ مریض چکن گونیا میں مبتلا ہیں۔
اسلام آباد میں پانچ خون بھیجے گئے تھے جس میں تین میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان مریضوں میں چکن گونیا ہے ۔