وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2016 08:42am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ملک کی پہلی دفاعی لائن ہے۔

 آئی ایس آئی نے آپریشن ضرب عضب میں زبردست کردار ادا کیا،انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کوآئی ایس آئی کا سربراہ بننے پر مبارکباد بھی دی۔

Read Comments