Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈ ی:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے دفاعی امور پر میڈیا سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ، آئی ایس پی آر کی بطور ادارہ کارکردگی کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے راولپنڈی میں شعبہ تعلقات عامہ کا دورہ کیا اور وہاں افسروں اور عملے کے دیگر ارکان سے ملاقاتیں کیں ۔ ان کے ہمراہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے، سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے ادارے کی کارکردگی پر آرمی چیف کو بریفنگ دی ۔
ادارے کے نئے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور بھی بریفنگ میں موجود تھے، آرمی چیف نے آئی ایس پی آر کے بطور ادارہ کردار کو سراہا ، بریفنگ میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل اظہر صالح بھی موجود تھے ۔