Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سابق صدراور پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سیاسی جوڑتوڑکا آغازکردیا۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی کراچی آمدکےساتھ بلاول ہاوس سرگرمیوں کا مرکزبن گیا۔
آصف زرداری اوربلاول بھٹوسے پارٹی ارکان اسمبلی،صوبائی وزرااورکراچی ڈویژن کے عہدیداران نے ملاقات کی۔
مشیراطلاعات مولابخش چانڈیوکا بلاول ہاوس کے باہرمیڈیا سے بات چیت میں کہناتھاکہ مسلم لیگ ن سے مفاہمت جمہوریت کے تسلسل کیلئے تھی۔اب مسلم لیگ نون سے مفاہمت نہیں ہوسکتی، اب ن لیگ کو جانا ہوگا۔
ایک سوال پرمولابخش چانڈیوکا کہنا تھاکہ وزیراعظم چوہدری نثارسے سہمے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آمر جنرل ضیاسے نہیں ڈرے توچوہدری نثارسے کیا ڈریں گے۔