قائداعظم آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں:وزیر اعظم

شائع 25 دسمبر 2016 06:51am

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 141ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک عظیم قائد سے نوازا جس نے ہمیں ایک آزاد وطن دیا۔

اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے دنیا کے نقشہ پر ایک خودمختار ریاست کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد سے بکھرے ہوئے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کیا۔ اپنے مثالی کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کی بناءپر قائداعظم محمد علی جناح آج بھی ہمارے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔

 کرسمس کے موقع پر وزیراعظم نے مسیحی برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ کو دنیا میں انسانیت کیلئے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت کے طور پر بھیجا گیا تھا یہ دن ہمیں اُن کے عظیم اقدار کی یاد دلاتا ہے۔

Read Comments