Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اپنی ہمت اور آہنی عزم کی وجہ سے برصغیر کے عظیم رہنما تھے۔انہوں نے اپنے تدبر اور زبردست انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے آزادی کے کارواں کو منزل پر پہنچایا۔
جمہوری اصولوں کا پاسبان،دیوقامت شخصیت، حربی مدبر،دیانت دار،اخلاص و ہمدردی کا پیکر اور ہمہ جہت شخصیت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کیلئے اپنے رفقا کے ہمراہ انتھک جدوجہد کی۔
برطانوی مصنف بیورلے نکلس نے اپنی کتاب محکامہ ہند میں لکھا محمد علی جناح ایک دوقامت شخصیت اور حربی مدبر ہیں وہ جس طرح چاہیں جنگ کا پانسا پلٹ دیں ۔
بدترین سیاسی مخالفین نے بھی قائداعظم پر کبھی بددیانت اور خود غرض ہونے کا الزام نہیں لگایا محمد علی جناح کا کمال یہ تھا کہ انہوں نے نظریاتی تصور کو عملی اور عوامی تحریک بنادیا ۔
انہوں نے کئی مواقعوں پر اپنے خطاب میں مسلمانان ہند کیلئے الگ مملکت کی وجوہات ، ہندو مسلم دونوں قوموں کے مختلف اور متضاد نظریات اور روایات پر کھل کا اظہار خیال کیا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہندوؤں کی اکثریت اور مخالفت میں مسلمانوں کی ملی زندگی نہ تشکیل پاسکتی ہے اور نہ ہی اس کی حفاظت کی ضمانت دی جاسکتی ہے ۔
آج بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر قوم کے ہر فرد کو یہ عہد کرنا چاہیئے کہ ان کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر شخص اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا فرض ادا کرے۔