اومنی گروپ کے خواجہ سلمان زیر حراست

شائع 25 دسمبر 2016 02:39pm

کراچی : اومنی گروپ کے ہیڈ خواجہ سلمان یونس کو دبئی جاتے ہوئے  ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

ان پر غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے ۔ اسہی وجہ سے ان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔ خواجہ سلمان سابق صدر آصف زرداری کے دوستوں  میں شمارکیے جاتے ہیں۔

رینجرز نے تئیس دسمبر کو اومنی گروپ ک دفاتر پر چھاپہ مارکر اسلحہ اور بال بم برآمد کیے تھے جس کے بعد ان کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Read Comments