سندھ طاس معاہدہ: عالمی بینک کے صدر کا اسحاق ڈار کو فون

شائع 26 دسمبر 2016 11:06am

 

عالمی بینک کے صدر جم یانگ کم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ٹیلی فون پرسندھ طاس معاہدے میں کردارادا کرنے کیلئے لکھے گئے خط پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق جم یانگ کم نے اسحاق ڈار سے 23 دسمبرکو بھجوائے گئے خط پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیرخزانہ نے  خط میں سندھ طاس معاہدے پرثالثی کا عمل روکنے پرشدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے ثالثی کا عمل روکنے سے پاکستان کے حقوق متاثرہوں گے اورپاکستانی مفادات کونقصان پہنچے گا لہٰذا عالمی بینک سندھ طاس معاہدے پراپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Read Comments