Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی بہنوں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ نوڈیرو پہنچ گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم بینظیربھٹوکی نویں برسی منانے کے لیے گڑھی خدا بخش میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی آج نوڈیرو پہنچیں گے۔بے نظیر بھٹو کے مزار کے سامنے جلسہ گاہ اور اسٹیج کو بینرز اور پارٹی جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ٹریفک پولیس کے سات سو اہلکار ڈیوٹی پر معمورکیے جائیں گے۔برسی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر سے نکلنے والے کارکنان کے قافلے بھی آج سے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
لاڑکانہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی بہنوں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ نوڈیرو پہنچ گئے ہیں۔
سابق وزیر اعظم بینظیربھٹوکی نویں برسی منانے کے لیے گڑھی خدا بخش میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی آج نوڈیرو پہنچیں گے۔
بے نظیر بھٹو کے مزار کے سامنے جلسہ گاہ اور اسٹیج کو بینرز اور پارٹی جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ٹریفک پولیس کے سات سو اہلکار ڈیوٹی پر معمورکیے جائیں گے۔
برسی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے ملک بھر سے نکلنے والے کارکنان کے قافلے بھی آج سے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔