Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :پولیس نے انور مجید کے دفتر سے ہتھیار برآمدگی کے مقدمے کے تفتیش شروع کردی جبکہ مقدمے میں نامزد سلمان خواجہ نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔
پولیس کی تفتشی ٹیم رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ آج ہاکی اسٹیڈیم پہنچی، دفتر کے اندر مختلف مقامات کی تصاویر بنائیں اور ملازمین سے باز پرس بھی کی،پولیس ٹیم ایک گھنٹے سے زائد دفتر میں موجود رہی۔
پولیس ذرائع کے مطابق شعبہ تفتیش کے حکام نے دفتر سے برآمد ہونے والی سترہ کلاشنکوف اور چار پستول بھی فرانزک تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادی ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ ہتھیار دہشت گردی سمیت کسی واردات میں استعمال تو نہیں ہوئے؟
دوسری جانب دو روز قبل صدر تھانے میں رینجرز کی جانب سے درج کرائی گئی۔ ایف آئی اے میں نامزد ملزم سلمان خواجہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔