Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے انور مجید کے دست راست اور اومنی گروپ کے ہیڈ سلمان خواجہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے، ملزم پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہے۔
سربراہ اومنی گروپ اور معروف کاروباری شخصیت انور مجید کے ساتھی سلمان خواجہ سندھ ہائیکورٹ پیش ہوئے،انہوں نے عدالت میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری جمع کرائی۔
عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے عوض سلمان خواجہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی، اور چار روز کے اندر ٹرائل کورٹ پیش ہونے کا حکم سنا دیا۔
تئیس دسمبر کو رینجرز نے اومنی گروپ کے دفاتر پر چھاپوں کے دوران اسلحہ برآمد کیا جس کے بعد صدر اور کھارادر تھانے میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔
مقدمات میں انور مجید اور سلمان خواجہ سمیت چھ ملزمان کو نامزد کیا گیا،ان مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔