پی ٹی آئی چیف عمران خان کا دورہ کراچی متوقع

شائع 26 دسمبر 2016 01:56pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی کا دورہ  کرینگے اور کشمیر روڈ نورگارڈن میں ورکرز کنونشن کیلئے کمشنر کراچی سے اجازت طلب  کرلی گئی۔

اجازت حاصل کرنے کیلئے کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر راجہ اظہر نے درخواست دی۔ درخواست میں پی ٹی آئی سربراہ کا تین روزہ دورہ کراچی کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

درخواست میں ڈسٹرکٹ سینٹرل، لیاری اور کورنگی میں ممبر شپ کیمپس لگانے کی بھی اجازت طلب کی گئی۔درخواست میں عمران خان کیلئے سیکیورٹی سمیت انتظامات کے حوالے سے تعاون بھی طلب کیا گیا ہے۔درخواست کی منظوری کل تک متوقع ہے۔

Read Comments