Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نوڈیرو: گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت اور سینئر رہنما نوڈیرو پہنچ گئے جبکہ ملک کے مختلف شہروں سے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جلسہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا،جس سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو،شریک چیئرمین آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے،خطاب کے دوران آصف علی زرداری پارٹی پالیسی کا بھی اعلان کریں گے۔
جلسے کے بعد نوڈیرو میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا،جس میں بلاول بھٹو کے پارلیمانی سیاست میں عملی طور پر حصہ لینے سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں سے آئے جیالوں نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کے مزار کے سامنے شمعیں روشن کرکے شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔