Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: سپریم کورٹ نے سندھ میں آلودہ پانی کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
منگل کو صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگرافسران عدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سندھ میں عوام کو آلودہ اورکھارا پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے لوگ مررہے ہیں۔
جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ سندھ بھی پاکستان کا ہی حصہ ہے، پورے سندھ کو صاف پانی ملنا چاہیے۔
سپریم کورٹ نے صاف پانی کی فراہمی اورتقسیم کارکیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ایک ہفتے میں کمیشن کیلئے جج کا تقررکریں۔
کمیشن کو درخواست گزاروں کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرکے 6 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔