'فوج ملکی سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی'

شائع 27 دسمبر 2016 10:15am

ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے منگل کو جی ایچ کیو آڈیٹوریم میں راول پنڈی گیریژن کے افسروں سے خطاب کیا۔

انہوں نے خطاب میں ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز اورفوج کے پیشہ وارانہ امور پرروشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے ادارے کو مستحکم بنانے اور آپریشن ضرب عضب میں فوجی افسروں کی لازوال قربانی اور کردار کو سراہا۔

جنرل باجوہ نے ملک اور فوج کو درپیش خطرات اور سلامتی کی موجودہ صورتحال پر اپنی رائے سے بھی فوجی افسروں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے ان مسائل سے نمٹنے کیلئے راستوں کو بھی بیان کیا۔

Read Comments