Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
نوڈیرو: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ نوابشاہ جبکہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے۔
منگل کو بینظیر بھٹو کی برسی پر نوڈیرو میں جلسے سے خطاب میں زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "ہم نے آپ کو امانت کے طور پر سیاست سونپی تھی آپ الیکشن جیتےنہیں تھے۔"
انہوں نے مزید کہا 'ہم آپ کی مرضی کا جج نہیں لگنے دیں گے،ہمیں کالے کوٹوں کاخوف نہیں،پرانے چیف جسٹس جیساچیف جسٹس نہیں لگنےدیں گے'۔
'اب عوام ہوشیار ہوچکی،پنجاب اب پڑھا لکھاپنجاب ہے،میاں صاحب! ٹرینوں کی نہیں جہازوں کی ضرورت ہے'۔
زرداری نے کہا کہ ان کے دور میں گیس پائپ لائن پر ایران سے معاہدہ ہوا۔
'میاں صاحب! آپ نے تو کبھی جیلیں تک نہیں کاٹیں،پیپلزپارٹی فوج کے خلاف نہیں،ہم وقت کے آمروں کیخلاف ضرور لڑے ہیں'۔