Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پلان کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد لائحہ عمل بنائیں گے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جاری کیس میں مسلم لیگ ن کی شکست کی امید کا بھی اظہار کیا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم کہہ رہے ہیں فیصلہ کریں اور اکرم شیخ کہہ رہے ہیں مزید تاریخ دیں، الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کیس ہار جائے گی، زمین لینے میں ہم نے کونسا قانون توڑا ہے؟ عمران خان نے مزید کہا کہ حلال کی کمائی باہر سے پاکستان لیکر آیا، انیس سو تیراسی میں فلیٹ لیا کبھی چھپایا کہ میرا فلیٹ نہیں، انھوں نے مے فیئر کے فلیٹس چھپانے کے لئے جھوٹ بولا، انھوں نے مزید الزام عائد کیا کہ وفاق خیبر پختون خواہ حکومت کو فیل کرنا چاہتا ہے۔پی ٹی آئی چیف نے مزید کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں سڑک کا ایک اہم منصوبہ وزارت ریلوے کی وجہ سے التواء کا شکار ہے، ڈھائی سال سے اجازت مانگ رہے ہیں نہیں مل رہی۔کپتان کا کہنا تھاکہ مولانا صاحب کے بارے میں وکی لیکس نے صحیح انکشاف کیا تھا، فضل الرحمان کو وزیراعظم بننے کی خواہش ہے، پلی بارگین کا قانون بالکل غلط ہے یہ نہیں ہونا چاہے، کے پی کے میں جو احتساب بنایا اس میں کوئی پلی بارگین نہیں ہے۔ عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پلان کا انتظار کر رہے ہیں اسکے بعد لائحہ عمل دیں گے۔
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پلان کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد لائحہ عمل بنائیں گے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جاری کیس میں مسلم لیگ ن کی شکست کی امید کا بھی اظہار کیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہم کہہ رہے ہیں فیصلہ کریں اور اکرم شیخ کہہ رہے ہیں مزید تاریخ دیں، الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کیس ہار جائے گی، زمین لینے میں ہم نے کونسا قانون توڑا ہے؟
عمران خان نے مزید کہا کہ حلال کی کمائی باہر سے پاکستان لیکر آیا، انیس سو تیراسی میں فلیٹ لیا کبھی چھپایا کہ میرا فلیٹ نہیں، انھوں نے مے فیئر کے فلیٹس چھپانے کے لئے جھوٹ بولا، انھوں نے مزید الزام عائد کیا کہ وفاق خیبر پختون خواہ حکومت کو فیل کرنا چاہتا ہے۔
پی ٹی آئی چیف نے مزید کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں سڑک کا ایک اہم منصوبہ وزارت ریلوے کی وجہ سے التواء کا شکار ہے، ڈھائی سال سے اجازت مانگ رہے ہیں نہیں مل رہی۔
کپتان کا کہنا تھاکہ مولانا صاحب کے بارے میں وکی لیکس نے صحیح انکشاف کیا تھا، فضل الرحمان کو وزیراعظم بننے کی خواہش ہے، پلی بارگین کا قانون بالکل غلط ہے یہ نہیں ہونا چاہے، کے پی کے میں جو احتساب بنایا اس میں کوئی پلی بارگین نہیں ہے۔
عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پلان کا انتظار کر رہے ہیں اسکے بعد لائحہ عمل دیں گے۔