Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پاناما اسکینڈل پر حکومت مخالف عوامی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت کے صدور کو خصوصی اہداف سونپ دیئے گئے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی زیرصدارت ہوا، اس میں اسحاق خاکوانی ، علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پارٹی رہنماء بھی شریک تھے۔
فیصلہ کیا گیا کہ پاناما پیپرزپرعوامی رابطہ مہم میں تیزی لائی جائے گی ، اس مقصد کی خاطر ریجنل صدور کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ، جہانگیر ترین کا کہناتھاکہ حکمران تمام سرکاری وسائل استعمال کرکے پاناما ایشو دبانا چاہتے ہیں ، وزیراعظم نے جواب دینے کی بجائے قوم کے قیمتی آٹھ ماہ ضائع کر دیے۔
انہوں نے اپنی لوٹا مار بچانے کیلئے پارلیمنٹ میں کھلے عام جھوٹ بولا ، عدالت میں جواب دینے کے بجائے حکمران فرار کے راستے تلاش دیکھتے رہے ، انہوں نے مزید کہاکہ قوم حقیقت جان چکی ہے، وزیر اعظم کو احتساب سے فرار کا کوئی رستہ نہیں دیں گے ۔