بلدیاتی الیکشن: چیئرپرسن خوشاب سمیرہ ملک نااہل قرار

شائع 28 دسمبر 2016 09:57am

 

خوشاب: بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ظاہرکرنے کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے چیئرپرسن خوشاب سمیرہ ملک کونااہل قراردے دیا۔

بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیئرپرسن ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب سمیرا ملک کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزارنے چیئرمین اوروائس چیئرمین کے انتخابات کالعدم قراردینے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا  الیکشن میں ووٹ کا تقدس پامال ہوا اورووٹ ظاہر کیے گئے۔

پریذائڈنگ افسرنے بھی اپنی رپورٹ میں اس کی نشاندہی کی اوربنچ کوبتایا کہ پانچ ووٹرزنے اپنے ووٹ ظاہرکئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مداخلت کرنے پرسیاہی خشک کرنے کا بہانہ کیا گیا۔

سمیرا ملک کے وکیل نے الزمات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ووٹ سے شکست پرکہانیاں بنائی جارہی ہیں، ووٹ ظاہرنہیں بلکہ سیاہی خشک کرنے کیلئے ووٹ لہرائے تھے۔

الیکشن کمشین چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب انتخابات کالعدم قراردینے ہوئے الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دے دیا۔

Read Comments