Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: نیب نے مشتاق رئیسانی کیس میں تین اعشاریہ دو ارب روپے وصول کرچکا ہے۔چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے سینئرصحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ مشتاق رئیسانی کیس میں نیب تین اعشاریہ دو ارب روپےریکورکرچکا ہے، مشتاق رئیسانی اورمجیدشاہ وعدہ معاف گواہ بننے پرتیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چالیس ارب روپے کےبجٹ کی خبریں بےبنیاد ہیں،چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ پلی بارگین میں نیب کےافسران کوکوئی ایوارڈ نہیں دیاجاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شریف اوریوسف رضاگیلانی کے بیٹوں کیخلاف کوئی کیس نیب میں نہیں۔