نواز شریف پاناما سے نہیں بچ سکتے، پی ٹی آئی

شائع 28 دسمبر 2016 01:57pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کہاہےکہ وزیراعظم نوازشریف جتنے چاہے ترقیاتی منصوبے شروع کرالیں، وہ پاناما سکینڈل کی گرداب سے نہیں نکل سکتے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے وزیراعظم کے چشمہ میں خطاب پر ردعمل میں کہاکہ توانائی منصوبوں کی تعمیر ملک کی اہم ضرورت ہے لیکن وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کا ٹریک ریکارڈ انتہائی خراب ہے، وزیراعظم پاناماپیپرزپرقوم کو سوالوں کے جواب نہیں دےرہے اور دھڑا دھڑ فیتے کاٹ رہے ہیں۔

نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم نے جن منصوبوں کے فیتے کاٹے بیشتر ناکام ہوئے ہیں ، نندی پور، قائد اعظم سولر پارک, گڈانی پاور پراجیکٹ اشتہارات تک محدود رہا، پاناما پربھی وزیراعظم پارلیمان میں دیے گئے بیان کو سیاسی کہہ کر مکر گئے، پاناما کا تسلی بخش جواب دیے بغیر وزیر اعظم کا گرداب سے نکلنا ناممکن ہے ۔

Read Comments