ملتان:طلاق دینے پر خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

شائع 29 دسمبر 2016 05:20am

ملتان: ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم میں طلاق دینے کی رنجش پر خاتون نے مبینہ طور پر اپنے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

آج نیوزکے مطابق شاہ رکن عالم کے رہائشی رضوان نامی نوجوان پر اس کی سابقہ بیوی قرة العین نے  طلاق دینے پر مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ نوجوان کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ڈاکٹروں کے مطابق رضوان کو طبی امداد دی جارہی ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔ تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Read Comments