پاکستان ریلوے کی جانب سے کی جانے والی بڑی تبدیلی

شائع 29 دسمبر 2016 05:51am

لاہور:پاکستان ریلوے مسافروں کی سہولت کیلئے ٹرینوں میں جی پی ایس نصب کرے گا۔ مسافروں کو ٹرین میں سوار ہونے سے لےکر منزل پر پہنچنے تک تمام ضروری معلومات خود کار سسٹم کے تحت فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان ریلوے کے اعلامیے کے مطابق ٹرینوں میں ٹریکنگ اور جی پی ایس نصب کرنے کیلئے سی ای او پاکستان ریلوے جاوید نور کی صدارت میں ریلوے حکام اور ایک نجی کمپنی کے افسران کے درمیان ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ایک میٹنگ ہوئی۔

 میٹنگ  میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر یہ سسٹم لاہور سے راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

 جس کے تحت مسافروں کو دعائے سفر، اسٹیشن کی اناؤنسمنٹ ، ٹرین کی اسپیڈ، ٹرین میں نصب ایل ای ڈی پر سنائی اور دکھائی جائے گی۔

Read Comments