سی این جی قیمتوں میں من مانا اضافہ

اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2016 11:44am

سی این جی قیمتیں ڈی ریگولیٹ ہونے کے سرکاری فیصلے کے صرف نو دن بعد سی این جی اسٹیشن مالکان نے قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی کلو تک اضافہ کردیا۔

سندھ میں سی این جی کی قیمت چھیاسٹھ روپے پچاس پیسے فی کلو سے بڑھ کر ستر روپے ننانوے پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

اضافے پر پریشان دکھائی دینے والے رکشہ ڈرائیور اور دیگر صارفین کا خیال ہے کہ اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

بعض ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کی بھی دھمکی دے دی ہے۔

Read Comments