Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ٹوبہ ٹیک سنگھ : ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب فروخت کرنے والے چار ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
زہریلی شراب سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا اور جمعرات کو مزید دو افراد دم توڑ گئے۔
آج زہریلی شراب بیچنے والے گرفتار چار ملزمان ساون مسیح، قاسم، شاہد اور اشفاق کوایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
زہریلی شراب سے متاثرہ تیس سے زائد افراد ابھی تک ڈی ایچ کیو اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں زیرعلاج ہیں۔
ان میں سے نو افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔