Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں کیسنراسپتال کے سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تین روزہ دورے پرکراچی میں موجود عمران نے سپرہائی وے پرشوکت خانم میموریل کینسراسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا والدہ کوعلاج کیلئے باہرلے کرنکلا تو پتہ چلا کہ علاج کتنا مہنگا ہے۔
'شوکت خانم اسپتال بہت لمبی جدوجہد کا نتیجہ ہے، لوگوں نےدل کھول کرشوکت خانم اسپتال کیلئے فنڈز دیئے'۔
انہوں نے کہا شوکت خانم اسپتال سے پہلے حکومت پنجاب نے کینسراسپتال قائم کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہی اس کی وجہ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں نوازشریف تھے۔
عمران نے کہا بڑے کام کیلئے کشتیاں جلانے کا مطلب پیچھے نہ ہٹنا ہے۔ جب بھی بڑا کام کرنے جائیں تمام کشتیاں جلا کرجائیں۔
'شوکت خانم اسپتال میں75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتاہے، اسپتال میں ڈاکٹرز مریضوں میں کوئی فرق نہیں کرتے'۔
انہوں نے کراچی میں کینسراسپتال 2019میں آپریشنل کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا اسپتال میں مریضوں کا کھانا اور ادویات مفت ملیں گی۔
'مریضوں کےلواحقین کیلئے گیسٹ ہاؤس بھی بنایا جائےگا'۔