جنگوں کی ترجیحان تبدیل ہوچکی، قمر باجوہ

شائع 29 دسمبر 2016 01:26pm

 اٹک : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہےکہ جنگوں کی ترجیحات بدل چکی  ہیں، ان میں براہ راست تصادم اب شامل نہیں رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اٹک کے قریب فوجی مشقوں کے علاقے بہادر رینج کا دورہ کیا ، انہوں نے وہاں دو ہفتوں سے جاری پاک اردن مشترکا مشقوں "فجرالشرق الاول" کا معائنہ کرتے ہوئے اختتامی تقریب میں شرکت بھی کی۔

آرمی چیف نے مشقوں میں شریک فوجیوں سے ملاقات کرکے مشقوں کے کامیاب انعقاد اور دونوں فورسز کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیارکو سراہا،انہوں نے کہا کہ مشترکہ مشقوں جیسے تجربات کے تبادلے سے پیشہ وارانہ مہارتوں  اور انسداد دہشت گردی آپریشنزکو مربوط  بنایا جاسکے گا۔

Read Comments